اہم خبریں

آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس اسٹوئنس کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی ( نیوز ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مشکلات مزید بڑھ گئیں، آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور اہم بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی تاہم اب آسٹریلیا کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔مایہ ناز آل راؤنڈ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔

مارکس اسٹوئنس آسٹریلوی ٹیم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بدستور دستیاب ہوں گے۔اسٹوئنس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن ون ڈے چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔مارکس اسٹوئنس ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے، انہیں پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب 12 فروری کو حتمی ٹیم کیلئے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسٹوئنس نے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور میں ہر اس لمحے کیلئے شکر گزار ہوں جو میں نے کینگروز کے ساتھ گزارا، اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا وہ چیز ہے جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گا۔
مزید پڑھیں: بھارتی آفیشلز نے بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا

متعلقہ خبریں