اہم خبریں

پی ایس ایل8،بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگئی۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں گلے شکوے دور کردئیے، مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی میں پی ایس ایل8 کے میچز کے انعقاد کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے، نیشنل اسٹیڈیم میں 14 تا 26 فروری لیگ کے 9 میچز کا انعقاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا ایونٹ ہے اور ہم اسے شایان شان منعقد کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی اور مقامی کرکٹ کی ترقی کیلئے نجم سیٹھی کی خدمات کو سراہا۔نجم سیٹھی نے کلب کرکٹ کی بحالی سمیت کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔قبل ازیں پی ایس ایل کے مقابلوں میں غیرمعمولی تعاون کے باوجود پی سی بی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر سندھ حکومت نے سرد مہری اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں