دبئی ( نیوز ڈیسک )چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کے لیے یو اے ای کو نیوٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی یو اے ای بورڈ کے سربراہ شیخ نیہاں المبارک سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نیہاں کے خصوصی خیمے میں ہوئی۔شیخ نہیان مبارک النہیان اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پاگیاچیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کو فائنل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور پاکستان کے آئی سی سی میچز کیلئے نیوٹرل وینیو کی تصدیق کر دی گئی تھی۔آئی سی سی اعلامئے کے مطابق پاکستان اور بھارت آئندہ 3 سال تک ایکدوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائیگی۔ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی حکومت کا یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان