ویلیٹا (نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی۔ محمد وسیم نے جارجیا کے جبا میمیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی باکسر نے ڈبلیو بی ایف رینکنگ فائٹ میں جارجیائی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔
جارجیائی باکسر جبا میمیشی کے ساتھ ورلڈ رینکنگ فائٹ تقریباً 7 منٹ تک جاری رہی۔ وسیم نے اپنی 9 فائٹ ناک آؤٹ سے جیتی ہیں۔ مجموعی طور پر ان کے پاس 15 پروفیشنل فائٹس کا ریکارڈ ہے، قومی باکسر نے 13 فائٹ جیتے اور 2 ہارے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کم خرچ فیول کاحامل ٹریکٹر متعارف