اسلام آباد (اےبی این نیوز ) کرکٹر وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کا معاملہ لٹک گیا۔ ان کو مینٹور بنائے جانے کا امکان پیا ہو گیاہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر کرکٹ افیئر کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، مشیر کرکٹ افیئر کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست تھی۔ لیکن ابھی تک کو ئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
وقار یونس نے ایڈوائزر کے ساتھ مینٹور کے لیے بھی درخواست جمع کرائی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے مینٹرز کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، 5 مینٹرز میں سے ایک وقار یونس بھی ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :کسی بھی قسم کی توسیع کے خلاف ہوں، مجھے قائل کریں پاکستان اور اسلام کی خیر ہے تو ووٹ دونگا، محمود خان اچکزئی