اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شاہین شاہ آفریدی اور کوچ میں تلخ کلامی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ گیری کرسٹن کی رپورٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کوئی منفی بات نہیں،ذرائع کے مطابق
گیری کرسٹن دورہ آئرلینڈ میں ٹیم کے ہمراہ نہیں تھے۔ گیری کرسٹن نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور کوچ میں بحث کا واقعہ پرانا ہے۔
ایک لیگ کے میچ میں محمد یوسف اور شاہین شاہ آفریدی میں نوک جھوک ہوئی تھی۔
کرکٹ کے بڑوں کو اس معاملہ کا پتہ تھا لیکن دبا دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کو اس واقعہ کا پتا تھا انہوں نے صلح صفائی کروا دی۔ ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد اس واقعہ کو دوبارہ ہوا دی گئی۔
شاہین شاہ آفریدی کو کوچز سے تعاون نہ کرنے کے معاملہ کو اٹھا دیا گیا۔
گیری کرسٹن کی رپورٹ میں شاہین آفریدی کے حوالے سے کوئی منفی بات نہیں ۔
مزید پڑھیں : شہبازحکومت میں عوام مہنگی ترین بجلی خرید نےپر مجبور،فی یونٹ کی قیمت جانئے،ہوش اڑ جائیں گے