اہم خبریں

راولپنڈی اسٹیڈیم،سورج ڈھلتے ہی لوگوں کا ہجوم ا مڈ آیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )سورج ڈھلتے ہی لوگوں کا ہجوم راولپنڈی اسٹیڈیم میں امڈ آیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ۔ پاکستان بمقابلہ انڈیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم ” آئی سی سی افیشل فین پارک” میں تبدیل ہو گیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پچ کے اردگرد چار بڑی سکرینیں نصب کر دی گئیں۔ پاکستان اور انڈیا کا میچ لائیو دکھایا جائیگا۔ شائقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ جاری۔ عام انکلوژر میں شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ وی آئی پی انکلوژر میں داخلہ ٹکٹس اور سپلیمنٹری پاسز کے ذریعے ہوگا۔

مزید پڑھیں :لکی مروت ، گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

متعلقہ خبریں