اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈ کو چاروکٹوں سے ہرادیا

نیویارک(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 16ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈ کو چاروکٹوں سے ہرادیا.

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بولنگ لائن کے سامنے نیدرلینڈز کے بیٹرز کی ایک نہ چلی۔ سیبرینڈ اینگلبریخت کے 40 اور لوگان وین بیک کے 23 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا۔

پروٹیاز کی طرف سے اوٹنیل بارٹمن 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ اینرک نورکیا نے 19 رنز دے کر 2 جبکہ مارکو یانسن نے 20 رنز دے پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انیسویں اوورکی پانچوٰیں گیند پر چھ وکٹوں پر ہدف مکمل کر لیا .

جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

متعلقہ خبریں