اہم خبریں

بابراعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم قومی ٹیم کی کپتانی دوبارہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کے نئے چیئرمین محسن نقوی بابر اعظم کودوبارہ قومی ٹیم کاکپتان بنانے کاارادہ رکھتے ہیں،یادرہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چندروزقبل پاکستان کرکٹ بورڈ کانیاچیئرمین منتخب کیاگیا تھا۔

مزیدپڑھیں:بابراعظم بطورکرکٹرملک کا نام روشن کررہے ہیں،ذکا اشرف

یادرہے کہ بابراعظم نے 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران اپنی کپتانی سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

اس وقت شان مسعود قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں۔

متعلقہ خبریں