اہم خبریں

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کا شکار،سیریز سے باہر

کرائسٹ چرچ (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باہر ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے،ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔نیوزی لینڈ کے ہی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے ،کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں