میلبرن (نیوز ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ ،آسٹریلوی ٹیم 318 پر آؤٹ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 318 رنز ہی بنا سکی ۔پاکستانی بالرز کی شاندار کارکردگی ،پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پار لگایا۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشن 63،عثمان خواجہ42و مچل مارش 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے وکٹیں گرائیں جبکہ میر حمزہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔