لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنانےکا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد نےدعویٰ کیا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنایا تھا۔ جاوید میانداد اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو میں نے وزیراعظم بنایا تھا،یہاں کچھ خدا سے ڈرنے والے لوگ ہیں جنہیں بلا کر ان کا شکریہ ادا کیا جائے ،میں تقریب حلف برداری میں موجود تھا ،لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا ،اس پر مجھے بہت افسوس ہوا ، میں اگر آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیتا تو وہ اس حالت میں نہ ہوتے ، اگر میں انہیں وزیراعظم بنا سکتا ہوں تو ان کی برطرفی بھی روک سکتا تھا۔