لاہور(نیوز ڈیسک) غزل اور لوک گیتوں کے نامور گلوگار شوکت علی کی دوسری برسی،لیکن مداحوں کے دلوں میں اُن کے گیتوں کی یاد آج بھی تازہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرنیوالے عظیم گلوکار 2 اپریل 2021 کو اس دار فانی سے رخصت ہو ئے۔ پانچ سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران متعد د پاکستانی فلموں کے لیے گیت گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے موسیقی کے تمام تر اصناف میں اپنی آواز کا جادو جگایا، لیکن پنجابی صوفی کلام ان شہرت کی بڑی وجہ بنے ۔
