اہم خبریں

شوبزانڈسٹری چھوڑ دی،اب صرف یوٹیوب چینل چلارہا ہوں، افتخار عفی

اسلام آباد (نیورز ڈیسک) لکھاری وہدایت کار افتخار عفی نے کہا کہ شوبزانڈسٹری چھوڑ دی،اب یوٹیوب چینل چلارہا ہوں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران ٹی وی ڈرامہ پری زاد سے شہرت پانے والے لکھاری وہدایت کار افتخار عفی نے کہا کہ میں نے پری زاد ڈرامے کے بعد شوبزانڈسٹری چھوڑ دی ،اب یوٹیوب چینل چلارہا اور کتابیں لکھتا ہوں، بس پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جوانی میں اداکاری نہیں کی تو اب کیا کروں گا،لوگ آج بھی میرے کام کی تعریف کرتے ہیں،اپنا وی لاگ بنایا پہلے تو اتنا نہیں چلا لیکن اب لوگوں میں کافی پذیرائی ملی ہے ، میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا شاعری کی دو کتابیں لکھ رہا ہوں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش ہے۔

متعلقہ خبریں