اہم خبریں

دپیکا پڈوکون شوہر رنویر کا ہاتھ تھامنے سے گریزاں، مداحوں کو تشویش لاحق ہو گئی

ممبئی( اے بی این نیوز    ) ایک تقریب میں شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ، دیپیکا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن اداکارہ ان کا ہاتھ تھامنے سے گریز کرتے ہوئے اپنی ساڑھی سنبھالنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔دیپیکا کے شوہر کا ہاتھ تھامنے سےگریز کرنے کی ایک وائرل ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کرنے والے مداحوں کی قطار لگ گئی، کچھ نے اس میں گڑبڑ دیکھ لی تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ تقریب میں شرکت سے قبل دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کی باڈی لینگویج بلکل تبدیل نظر آ رہی ہے جبکہ ایک اور صارف نے نوٹس کیا کہ یہ تو رنویر کی طرف دیکھ بھی نہیں رہی، دونوں کے بیچ کچھ تو چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں