اہم خبریں

عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ،مداحوں کو نام بھی بتادیا،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ،مداحوں کو نام بھی بتادیا،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹی کی خوبصورت تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ انہوں نے مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا اور کہا کہ حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے سب کو رمضان مبارک ہوا آخر کار انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ آ گئی ، ماں بیٹی دونوں ٹھیک ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

متعلقہ خبریں