اہم خبریں

تھلاوی ،ڈسٹری بیوٹرز سے جھگڑا ،گنگنارناوت نے خبر کو فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ڈسٹری بیوٹرز سے جھگڑا ،بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے فلم تھلاوی سے متعلق خاموشی توڑدی۔تفصیلات کے مطابق بالی کنگنا رناوت نے اپنی فلم تھلاوی کے ڈسٹری بیوٹرز کے 6 کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دیا۔انہو ں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم تھلاوی نےاپنی ریلیز سے قبل ہی اخراجات پورے کرلیے تھے۔ تھلاوی فلم جو 2 سال پہلے فروخت کی گئی تھی۔ اُس کے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے 6 کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر افواہ ہے میں نے تو اپنی فلم ایمرجنسی بھی اُسی ڈسٹری بیوٹر کو بیچی جسے دو سال پہلے تھلاوی فروخت کی تھی ، مافیا میرے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہا ہے ،اسے نظر انداز کریں۔

متعلقہ خبریں