اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سےمنگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق منگنی کرلی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا نے حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے منگنی کی تقریب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ، تصاویر میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔داکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے مسنگ پزل سے ملیے ، لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسم اللہ کریے‘ ۔تصاویر سے واضح ہے کہ اشنا شاہ کی منگنی کی تقریب گھر میں منعقد کی گئی جس میں اشنا کو ٹی پنک سوٹ جب کہ ان کے منگیتر کو آف وائٹ کرتا شلوار میں پھولوں کی مالا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اشنا شاہ کے منگیتر حمزہ امین پروفیشنل گولفر ہیں جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔حمزہ کے والد تیمور حسن امین ایشیا پیسیفک گلف فیڈریشن کے چیئرمین ہیں، حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ اشنا شاہ کو گولفر حمزہ امین کے ساتھ مختلف تقاریب میں دیکھا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ اپنی ایک پوسٹ میں حمزہ امین سے محافظ بننے کا سوال بھی کرچکی تھی۔