ممبئی(اے بی این نیوز)اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو بھکاری مافیا گینگ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادیوں میں ناچنے اور ہیرو کے کمروں میں جانے کے مطالبے پر صاف انکار کرچکی ہیں جس پر انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ ٹوئٹر پر ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے کنگنا نےبتایا کہ ’ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں کیوں کہ میں ایک سیاستدان، بیوروکریٹ اور کاروبار ی فیملی سے ہوں، میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں۔ میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کرسکتی۔ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کو کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا۔
