نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سنیل شیٹی نے اپنے داماد کے ایل راہول سے ہونیوالی پہلی ملاقات کی کہانی سنادی۔بھارتی فلم سٹار سنیل شیٹی نے اپنے داماد سے ملاقات کی کہانی بتادی،میری 2019 میں کے ایل راہول سے ائیرپورٹ پر اچانک ملاقات ہو ئی،یہ جان کی حیرت ہوئی کہ میری بیٹی اور کے ایل راہول ایک دوسرے کو جانتے ہیں، اس بات سے خوشی ہوئی کہ کے ایل راہول کے والدین کا گھر منگلور میں ان کی اپنی جائے پیدائش اور آبائی گھر سے چند کلومیٹرز کی دوری پر تھا، سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ میری بیٹی اور کے ایل راہول ایک دوسرے کو جانتے ہیں اس لیے ملاقات کے حوالے سے میں کافی پرجوش تھا، اسی جوش سے جب میں نے اپنے گھر آکر کے ایل راہول سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بات کی تو اتھیا اور اس کی والدہ مَنا ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرانے لگیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو مسکراتا ہوا دیکھ کر مجھے پریشانی ہوئی تو مَنا نے مجھے آکر بتایا دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں ۔















