لندن(نیوز ڈیسک) گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب حسن کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے کہا کہ اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی اور انہیں نفرت انگیزی کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے ہمشیرا کی 22 ویں برسی کے موقع پر اپنے بہنوئی پر نازیہ کی موت سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے تھے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے جبکہ زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا تاہم گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ کئی مرتبہ اہلیہ کے بھائی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔