اہم خبریں

لالی ووڈ ادکارشان شاہد کا بیٹی کے نام جذباتی پیغام

لاہور(نیوزڈیسک)لالی وڈ اسٹارشان شاہد کی بیٹی بہشت شان نے پاکستان کے نامور ڈیزائینر علی ذیشان کی نئی کلیکشن کا ڈسپلے کیاہے ۔ بہشت کے فوٹو شوٹ پر ان کے والد نے ایک جذباتی تحریر کی ہے اور بیٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا ہے۔شان شاہد نے پاکستانی ڈیزائینزعلی ذیشان (Ali Xeeshan) کے لیے کی گئی ان کی بیٹی بہشت شان شاہد کی ماڈلنگ پکچرز کو شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے نام ایک نوٹ لکھا۔ علی ذیشان نے بھی بہشت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کتنے خوبصورت انداز سے بہشت نے اپنی خاندانی میراث کو آگے بڑھایا ، یہ ہمیں اپنے والد شان شاہد اوردادی نیلو بیگم کی یاد دلاتی ہیں۔ جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا نام کمایا ، ایک چمکتا ہوا ستارہشان نے لکھا کہ تم پربہت ناز ہے، خاندانی میراث کو زندہ رکھے ہوئے ہو۔ صرف آرٹ ، ثقافت اور موسیقی ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ۔ بہشت نیشنل لیول پرسوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں اور گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکی ہیں ۔شان نے لکھا کہ تمہارے پاس میرے ایوارڈز سے زیادہ میڈلز ہیں۔ تمہاری دادی ، دادا بھی ایسے ہی تم پر فخر کرتے جیسے ہم تم پر فخر کرتے ہیں۔تمہاری دادی نے جو فلم زرقہ میں کام کیا، وہ آج تک میرے لئےاعزازاور فخر ہے۔ وہ تمام تحریر جو تم نے آج تک لکھی ان میں تمہارے دادا ریاض شاہد کی جھلک ہے۔ میری دعائیں، رہنمائی اور سپورٹ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ تم اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے میں ترقی کرو ۔ ایسے ہی جذبے، محبت ، خود اعتمادی اور احترام کے ساتھ ۔ کیونکہ یہ صرف تمہاری عزت نہیں بلکہ تم نے ملک کے سبز جھنڈے کی عزت کو بھی سنبھالا ہوا ہے ۔ ایسے ہی ملک کی عزت کرتے رہو جیسے تم نے اپنے دل میں پاکستانی جھنڈے کو تھاما ہوا ہے۔ پاکستانی ہو فخر محسوس کرو، پاکستان تم کو محبت لوٹا دے گا۔ ہم آرٹسٹ شاید نمبرز میں کم ہیں لیکن ہم نے پاکستان کے سبز حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں