لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف نے کیا ہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا رشتے میں ان کی پھپھو ہیں۔معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ میں شوبز میں اپنے خاندان کی رضامندی کے بغیر نہیں آئی ،میرے خاندان کے بہت سے لوگ ہیں جو شوبز انڈسٹری میں پہلے سے تھے، یہاں تک کہ سلمیٰ آغا میری پھوپو ہیں، آج میں نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ سلمیٰ آغا ایک برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ ہیں جنہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں پاکستانی اور ہندوستانی فلموں میں کام کیا، وہ کراچی میں پیدا ہوئیں اور لندن میں پرورش پائی۔
