کراچی(نیوزڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے نے پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے بہترین اقدام قرار دے دیا۔حکومت سندھ کی جانب سے پہلی بار خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کراچی میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں شرمین عبید چنائے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ کراچی کی خواتین کے لیے یہ بہترین اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بس مختلف روٹس پر بھی چلے۔















