ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون نے اپنی نئی تھرل سے بھرپور فلم کوٹیشن گینگ کے سیٹ پر خود کو زخمی کرلیا۔ سنی لیون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کو صوفے پر بیٹھے اپنا زخمی پائوں پکڑے ہوئے تکلیف میں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی فلم کی پروڈکشن میں شامل دیگر لوگ بھی ان کے زخمی ہونے پر پریشان، زخم پر مرہم پٹی کرتے اور انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔















