ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس سال نئے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہے ہیں۔ جوڑے نے اس خوشخبری کا اعلان
مزید پڑھیں:اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا
انسٹاگرام اکاؤنٹس پر مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا۔دیپیکا اور رنویر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں نوزائیدہ بچے کے
کپڑوں، جوتوں اور دیگر اشیاء کی جھلک دکھائی گئی ہے، تصویر کے بیچ میں ستمبر 2024 لکھا ہوا ہے۔متن سے پتہ چلتا ہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ستمبر میں
اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے نظر بد سے بچنے کا ایک ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔پوسٹ میں دیپ ویر نے بچے کی جنس شیئر نہیں کی تاہم پوسٹ میں نیلے اور گلابی دونوں رنگ موجود ہیں۔