اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ سے ہوا۔
مزید پڑھیں:ژوب میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس

جس کے بعد اسپیکر اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔قومی اسمبلی میں پہلے مرحلہ مکمل ہو جانے کے بعد دوسرے مرحلے میں یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے،

جس کے بعد اگلے دن 2 مارچ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں انتخاب ہوگا قائد ایوان یعنی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع کیے جائیں گے

اور 4 مارچ کو اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کریگی۔16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائیگا، نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد کارروائی کو ملتوی کر دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی الرٹ رہی اور غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ کے اطراف اور شاہراہ دستور پر داخلہ بند کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے داخلی راستوں پر اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات ہے پارلیمنٹ کی حدود میں صرف مخصوص کارڈز، اسٹیکرز والی گاڑیوں کو داخل ہونیکی اجازت دی گئی۔