کارٹون سریز’سمپسنز‘ کی ایلون مسک بارے بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) مشہور امریکی کارٹون ’دی سِمپسنز‘ سریز کی گزشتہ دنوں نشر قسط میں ایلون مسک کی کمپنیوں ایکس اور اسپیس ایکس بارے بڑی پیش گوئی کردی۔کارٹون سیریز کے 35ویں سیزن کی چوتھی قسط مسٹر برنز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کیلئے ٹوئٹر خرید لیتے ہیں۔ اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں کہ کمپنی کے پچھلے مالک کو یہ پلیٹ فارم اپنے خود کار مارس راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ٹکرانے کی صورت میں پیچنا پڑا جو انہوں نے خرید لیا۔اس سے قبل فاکس ٹیلی ویژن سے نشر اس کارٹون کی ایک قسط میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی۔بعد ازاں انہوں نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض خریدا۔سمپسنز کی پیشگوئی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کیچہ مگویاں شروع ، کارٹون اور ایلون مسک کے ذاتی منصوبوں میں مماثلت ڈھونڈلی۔ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سمپسنز نے پیشگوئی کردی کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ایلون مسک کے ایک راکٹ سے تباہ ہوجائے گا۔ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سمپسنز نے خبردار کیا کہ ایلون مسک کا ایک راکٹ امریکی خلائی اسٹیشن سے ٹکرانے والا ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ایلون مسک کے کسی راکٹ کو بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں کریش کر کے ان کو ایکس فروخت کرنے پر زور دینے کیلئے منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اس کا اعلان سمپسنز پرہواا