واٹس ایپ نے چیٹ کی منتقلی مزید آسان بنا دی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ نے چیٹ کی منتقلی مزید آسان بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ کی منتقلی انتہائی آسان ہوجائے گی، اب واٹس ایپ چیٹ کی منتقلی بغیر گوگل ڈرائیو کر سکیں گے ۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ایپ کے اندر سیٹنگ میں چیٹ ٹرانسفر کا آپشن دیا گیا ہے ، اب کیو آر کوڈ سیکں کرے نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں چیٹ کو منتقل کرسکیں گے ۔