Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

واٹس ایپ جلد ہی اینیمیٹڈ ایموجیز کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے

کیلیفورنیا(  اے بی این نیوز  ) انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کے لیے اینیمیٹڈ ایموجیز کا نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ جلد ہی آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے متعارف کرادی جائے گی۔آنے والے دنوں میں واٹس ایپ کا حصہ بننے والے فیچر کی نشان دہی ایک واٹس ایپ ماہر نے کی۔ اس فیچر کے تحت نئے ایموجی کی حرکت کرتی جِف پوسٹ کی گئی تھی۔