Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ٹوئٹر کو ٹکر دینے کیلئے بلیو اسکائی ایپ میدان میں آگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے بلیو اسکائی ایپ سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے آئی ٹی کے ماہر جے گریبر کے ہمراہ ’بلیو اسکائی‘ نامی پلیٹ فارم پر کام تیز کردیا ، بلیواسکائی ایپلی کیشن کو اینڈرائیڈ صارفین کے آزمائشی طور پر متعارف بھی کرادیا گیا، یاد رہے کہ بلیو اسکائی کو اگرچہ ابتدائی طور پر 2019 میں بنایا گیا تھا، تاہم اسے تاحال باضابطہ طور پر متعارف نہیں کیا گیا لیکن اب اسے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرادیا گیا، یہ پلیٹ فارم بظاہرٹوئٹرکی طرح ہی کام کرے گا لیکن صارفین اپنی مرضی سے پلیٹ فارم کا فیڈ ڈیزائن کر سکیں گے، صارفین ابھی مذکورہ پلیٹ فارم پر اس وقت ہی اکاؤنٹ بنانے کے اہل ہوں گے جب انہیں کسی دوسرے فرد کی جانب سے انوٹیشن کوڈ موصول ہوگا، بلیو اسکائی کے مالک جیک ڈورسی جانتے ہیں کہ ٹوئٹر صارفین کا کیا چاہیے اس لیے وہ ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے بلیو اسکائی ایپ سامنے لا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جیک ڈورسی نے ہی ٹوئٹر کو 2005 میں متعارف کرایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے موثرترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا جسے 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کیا گیا۔