ایپل آئی فون 15 سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی، کیمرے کا اہم فیچر متعارف کرائے جائیگا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) ایپل آئی فون 15 سے متعلق اہم خبر ، کیمرے کا اہم فیچر متعارف کرائے جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق آئی فون15 پرو اور15 پرو میکس میں کیمرا فیچر سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ،پہلی بار ایسا کیمرا لینس متعارف کرایا جائے گا جو آپٹیکل زوم کو دوگنا بڑھا دے گا،اس وقت آئی فون میں3 ایکس آپٹیکل زوم کیا جا سکتا ہے مگر آئی فون15 کے پرو ماڈلز سے6 ایکس زوم کرنا ممکن ہوگا۔یہ نیا کیمرا پیری اسکوپ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور زومنگ کے دوران تصویر کا معیار متاثر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ آئی فون15 پرو میکس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں پتلا ہوگا، آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دی جائے گی، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔