بیجنگ(نیوز ڈیسک) چینی صارفین کی ٹیک کمپنی شیاؤمی ے جمعرات کو بیجنگ میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کی، اور دنیا کی بڑی کار منڈی کے انتہائی مسابقتی شعبے میں کود گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کے الیکٹرک گاڑیوں کے سیکٹر نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے ۔ شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز
مزید پڑھیں:بلوچستان ، شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدورجاں بحق
اور گھریلو آلات کے لیے جانا جاتا ہے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ ایس یو سیون ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر)
ہوگی،۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں ایک تجزیہ کار جانسن وان نے بلومبرگکو بتایا کہا 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ یوآن کی رینج میں اس وقت چین میں الیکٹرک گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسابقت ہے۔لی جن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا
جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم ماڈل 3 کے صارفین کو بہتر گاڑی فراہم کرسکتے ہیں۔شیاؤمی دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے، اور اس شعبے میں اس کے تجربے نے اس کی ای وی حکمت عملی کو تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔