میانوالی (نیوزڈیسک)میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ نے این اے 89 کے لیے کاغذات جمع کروائے ۔اس حوالے سے بلال عمر بودلہ کا کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
