اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے راہنما خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پرہوں،چیف الیکشن کمشنرکےاستعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے،اگرپی ٹی آئی امیدوارسے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تووہ دوبارہ لے لیں،نوازشریف لاہوراوردیگرحلقوں سے الیکشن لڑیں گے،نوازشریف کے الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں،پارلیمنٹ نے قانون پاس کرلیا ہے کہ5سال سے زیادہ نااہلی نہیں ہوسکتی،بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتےہیں یانہیں یہ قانونی معاملہ ہے،عدالتوں کودیکھناہے،پی ٹی آئی والے غلط بیانی کررہے ہیں وہ الیکشن سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔
