لاہور ( اے بی این نیوز )صدر ن لیگ شہبازشریف نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دے دی ،اعلامیہ کے مطابق ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک ضلعی پارٹی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے کر نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے،دوسری طرف ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا 14واں اجلاس جاری، خواتین امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔















