اہم خبریں

کراچی ،کنٹینر کے ٹائر سے 70 کلو چرس برآمد

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان سے آنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر ویل سے 70 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ کسٹمز نے برآمد شدہ چرس اور ٹرالر کو ضبط کرکے ٹرک پر سوار 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف انسداد منشیات اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے عملے نے بلوچستان سے کراچی پہنچنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر ویلز سے 70 کلو گرام چرس برآمد کی۔کسٹمزحکام کے مطابق ٹرک کے ٹول باکس حصے میں موجود اسپیئر وہیل کو چیک کیا گیا تو اس میں سے چرس کے 57 پیکٹ برآمد ہوئے جن کا کل وزن 70 کلو گرام اور مالیت ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں