لاہور ( اے بی این نیوز )صبح وزیراعظم تھا، شام کو ہائی جیکر بنا دیا گیا،وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائے گا،مقصد صرف وزیرِ اعظم کو نکالنا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا،قائدن لیگ نوازشریف کا ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے 12ویں اجلاس سے خطاب کہا کراچی کو امن ہم نے دیا ووٹ کسی اور کو پڑ گیا، کام ہم کریں ووٹ کسی اور کو پڑ جائے، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، پشاور سے سکھر تک موٹرویز بنائیں، غیر ملکی قرضے واپس کر دیئے تھے،ملک ترقی کی دوڑ میں آگے بھاگ رہا تھا،ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ڈیمز بنائے،سکھر سے حیدرآباد موٹروے کیوں نہیں بنائی گئی، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو 2020 میں موٹر وے مکمل ہوجاتی ،ہمیں نظرکھا گئی ، شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں ہیں
