اہم خبریں

ن لیگ نے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ن لیگ نے آئندہ انتخابات کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی ، آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔برآمدات میں اضافے کیلئے فوری اور ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے،نظام عدل و انصاف میں اصلاحات ، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی اصلاح، نوجوانوں اور خواتین کیلئے روزگار کے مواقع اور شعبہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے کاحصہ ہے۔

متعلقہ خبریں