اہم خبریں

میرے خلاف شرمناک کھیل کے سارے چہرے بے نقاب ہو چکے، نواز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )میرے خلاف شرمناک کھیل کے سارے چہرے بے نقاب ہو چکے، نواز شریف نے کہا ایسی ایسی گواہیاں سامنے آئیں جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھیں۔نہ خود کو کئی سال پیچھے لا سکتا ہوں نہ اپنے پیاروں کو واپس لا سکتا ہوں، جھوٹ، فریب، سازشوں کی قلعی کھل گئی اور سچ سامنے آگیا، 6 سال سوچتا رہا مجھ سے دشمنی کرنے والوں نے عوام کو کیوں سزا دی، کسی لاڈلے کو لانے کے لیے مجھے سزا دینا ضروری تھا تو عوام کا کیا قصور تھا، پاکستان کو کیوں معاشی تباہی میں دھکیل دیا گیا،میرے دل و دماغ میں یہ سوال ہے مجھ سے بھی زیادہ سنگین سزا عوام کو دی گئی، یہ پتا لگنا چاہئے 4 فیصد کی مہنگائی کو کیوں 40 فیصد تک پہنچا دیا گیا، میرے دور میں 4 سے 5 روپے تک روٹی مل رہی تھی، پوچھنا چاہتا ہوں کس نے روٹی 25 روپے تک پہنچا دی، مجھے تو سزا دینا تھی دیدی لیکن آٹا، سبزی، ادویات کس نے چھین لیں۔ آپ خود جج ہیں، مجھے معلوم ہے آپ انشااللہ 8 فروری کو اپنا فیصلہ ضرور سنائیں گے۔

متعلقہ خبریں