اہم خبریں

ٹیسٹ سیریز،ٹاس جیت کر آسٹریلیا کا بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز کا آغاز ، آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ، ،شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نائب کپتان ہیں جبکہ عامر جمال اور خرم شہزاد پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں دیں گے۔پلیئلنگ الیون میں کپتان شان مسعود،بابر اعظم ،سعود شکیل ،سرفراز ،سلمان آغا ،امام الحق ،عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔ ٹاس کے حوالے سے کپتان شان مسعود نے کہا اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

متعلقہ خبریں