اہم خبریں

کپتان کی نااہلی کا تاثر درست نہیں، بابر اعوان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان عمران خان امریکی سفارت کار کو عدالت بلوا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان الیکشن میں حصہ لینگے،ا ن کی نااہلی کا تاثر درست نہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، عمران خان انتخابات میں حصہ لیں گے، امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پارٹی انتخابات کی حکمتِ عملی وضع کرچکی، ہم ہرحلقے میں اُمیدوار کھڑے کریں گے۔انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے جمہوریت سے حقیقی آزادی دلوائیں گے، لہٰذا انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مانگتے صرف انتخابی مہم چلانے دی جائے۔بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں امریکی مداخلت کے مؤقف پرقائم ہے، لہٰذا عمران خان امریکی سفارت کار کو بلوا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں