کراچی (نیوزڈیسک) سٹی ٹی ڈی کی کارروائی،ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت عزت من کے نام سے ہوئی ہے جو سابق وفاقی وزیر افضل لالا پر بھی حملے میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ ملزم نے 3 فوجیوں کو شہید جبکہ فوجی چھاؤنیوں اور پولیس اسٹیشن حملے میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔