پشاور(نیوزڈیسک) شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مقدمہ کا اندراج گزشتہ روزورکرز کنونشن کروانے پر کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدایت پر درج کی گئی۔پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطاء اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔