اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے چیئرمین شپ سے پیچھے ہٹنے کی وجہ سیاسی ہے۔عبوری مدت کےلیے بیرسٹر گوہر عہدہ سنبھالیں گے۔ پارٹی چیئرمین کے تمام اختیارات بیرسٹر گوہر استعمال کرسکیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگومیں علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سیاسی کیسز بنے ہیں، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کرچکے، بہتر ہوگا کہ لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، پنجاب میں ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہو رہا۔