نئی دہلی(نیوزڈیسک)دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جگ ہنسائی کا سبب بن گیا،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ کی میزبانی کرنے والے رائے پور اسٹیڈیم میں بجلی ہی میسر نہیں کیونک ہاسٹیڈیم کا بجلی کا بل ہی ادا نہیں ہوا۔بجلی کا بل 2009 سے ادا نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا۔
