اہم خبریں

مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیراطلاعات و ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ کل 2 دسمبر کو پہلا اجلاس ہوگا۔پارلیمانی بورڈ عام انتخابات 2024 میں انتخابی ٹکٹ دینے کے بارے میں فیصلہ کرے گا.

متعلقہ خبریں