راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان طبی معائنہ میں صحت مند قرار دے دیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کو اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا،شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت درست قرار دے دی۔
