اہم خبریں

سپریم کورٹ چاہے تو ایک ماہ کیلئے الیکشن آگے کرسکتی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نےنواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے، سپریم کورٹ اپنی غلطی درست کرلے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوگا،سپریم کورٹ چاہے تو اپنے فیصلے پر از خود نوٹس لے کر اپنی غلطی درست کرے، سپریم کورٹ چاہے تو ایک دن میں فیصلہ سناسکتی ہے، سپریم کورٹ چاہے تو ایک ماہ کیلئے الیکشن آگے کرسکتی ہے۔ سپریم کورٹ چاہے تو ایک ماہ کیلئے الیکشن آگے کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈر کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے جس طرح نواز شریف کو ڈی سیٹ کیا، کیا یہ درست فیصلہ تھا؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی کے چاہنے سے نہیں، آئین کے مطابق انتخابات ہوتےہیں، کسی کے چاہنے پر الیکشن کرانے ہیں تو بہتر ہے کہ نہ کرائیں۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے بہت سے حلقے سردی سے متاثر ہوں گے، ان حالات میں الیکشن ہوئے تو بہت سے لوگ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں