اہم خبریں

کپتان نے شیر افضل مروت کو اہم ذمہ داری سونپی ہے، بیرسٹر علی ظفر

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انٹراپارٹی انتخابات کرکے الیکشن کمیشن کے غیرقانونی اور غیرآئینی اعتراضات دور کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کنونشنز کی ذمہ داری شیر افضل مروت کو دی ہے۔علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات رواں ہفتے یا اگلے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں